اس سال حاجیوں کو کیا کیا فری دیا جائے گا؟
وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں برس حج کے موقع پر پاکستانی عازمین حج کو ضرورت کی مختلف اشیا مفت فراہم کی جائیں گی۔اس مرتبہ عازمین حج کو سعودی عرب میں استعمال کے لیے بلا معاوضہ موبائل سم مہیا کی جائے گی، جس میں ڈیٹا اور وائس کال کی سہولت بھی میسر ہوگی۔وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق اسی طرح ہر عازم حج شہری کو مفت ٹرالی بیگ اور ہینڈ کیری بیگ فراہم کیا جائے گا، جس میں بالترتیب 25 اور 7 کلو وزن کی گنجائش ہوگی۔خواتین عازمین حج کو فری اسکارف فراہم کیا جائے گا جبکہ حج کے دوران منیٰ میں قیام کے لیے ہر حاجی کو فولڈنگ میٹرس بھی مفت دیے جائیں گے۔’انشاء اللہ منیٰ میں تمام حجاج کرام کو ان کے خیموں میں فولڈنگ میٹرس مہیا کیے جائیں گے جنہیں بوقت ضرورت بیٹھنے کے لیے فولڈ کیا جاسکتا ہے۔‘وزارت مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کی رہنمائی کے لیے ناظم حج اسکیم کے تحت ہر 150 حجاج کے ساتھ وزارت کے ایک نمائندے کی بھی تقرری کی جائے گی۔