معاشی استحکام کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے، جمال شاہ کاکڑ

0 55

پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کے استحکام اور شرح سود میں کمی کو خوش آئند قراردیاہے جس کا کریڈیٹ وزیراعظم شہباز شریف کوجاتاہے ،وزیراعظم اور اس کی معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا اعتراف فچ نے اپنی رپورٹ میں کی ہے ،پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کررہا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی سرگرمیاں مستحکم اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہورہی ہیں۔فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کررہا ہے، فچ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد کرنا صارف مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔اس کے علاوہ ترسیلات، زرعی برآمدات، سخت مانیٹری پالیسی سیکرنٹ اکانٹ کھاتہ 1.2ارب ڈالرسرپلس رہا، زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں مگر ذخائر مالی ضرورت سے کم ہیں۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ یہ پیشرفت مشکل اقتصادی حالات سے نکلنے کی امید پیدا کرتی ہے، ادارہ جاتی اصلاحات کا تسلسل اور معیشت کی دانشمندانہ سمت ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔ ہمیں وزیراعظم کی قیادت میں اس معاشی بحالی کے سفر کو مزید رفتار دینا ہوگی تاکہ عوام کو اس کے ثمرات جلد میسر آئیں ۔فچ کی رپورٹ وزیراعظم شہبازشریف کی بہترین حکمت عملی اور معاشی ٹیم کی محنت کااعتراف ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.