خضدار واقعہ ،حکومت جلد مغویہ کو بازیاب کر لے گی ،بلوچستان اسمبلی

0 59

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کے زیر صدارت پچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہو ااجلاس میں اپوزیشن اراکین اور واحد حکومتی رکن آغا عمر احمدزئی نے دو روز قبل خضدار سے اغوا ہونے والی بچی کی عدم بازیابی کے خلاف ہفتہ کو خضدار میں جرگہ اور ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کیا حکومتی اراکین نے اپوزیشن سے مذاکرات کے بعد ان کو دوبارہ ایوان میں لے آئے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے خضدار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مغوی بچی کی بازیابی اور پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے رابطہ کرکے مغوی کی بازیابی کو یقینی بنائیں گے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی اجلا س میں حکومتی رکن آغا عمر احمدزئی نے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار سے ایک 17سالہ لڑکی کو اغوا کیا گیا ہے امن وامان کہاں ہیں یہ بتایا جائے لڑکی کو بندوق کے زور پر اغوا کیا گیا ہے مغوی کے اغوا کے خلاف خضدار میں قومی شاہراہ دو دن سے بند ہے بلوچستان میں ایسا پہلی بار ہوا ہے بلوچستان کے روایت میں ایسا اقدام قابل مذمت ہے لڑکی کی بازیابی کے لیے ہفتہ کو خضدار میں سرداروں کا جرگہ منعقد کریں گے نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اغوا کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دے رہی ہمارے لوگ سراپا احتجاج ہیں اس لیے اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے اپوزیشن رہنماوں اور واحد حکومتی رکن آغا عمر احمدزئی نے خضدار واقعے کے خلاف ایوان سے واک آوٹ کیا جس پر ڈپٹی سپیکر نے دس منٹ کے لیے اجلاس موخر کرکے حکومتی اراکین کو اپوزیشن کو منانے کے لیے بھیج دیا حکومتی وفد کی یقین دہانی پر اپوزیشن اراکین دوبارہ ایوان میں آئے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی اور صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے اپوزیشن کو یقین دلایا کہ اجلاس کے بعد وزیر اعلی سے رابطہ کرکے 17سالہ بی بی عصمہ کی بازیابی کے لیے بات کریں گے اور فوری طور پر مغوی کے رشتہ داروں کو پولیس ایف آئی آرز درج کرے گی حکومت بہت جلد مغوی کے بازیابی کو یقینی بنائے گی عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے خضدار واقعے پر پورا ایوان افسردہ ہے صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کہا کہ سترہ سالہ عصمہ کیس میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہے پیر کو ایوان کے سامنے پیش کریں گے انشا اللہ بہت جلد مغوی بازیاب ہوگی اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ڈپٹی اسپیکر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 10فروری سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.