سینیٹ الیکشن،معلوم نہیں ن لیگ نے کتنے ٹکٹ کنفرم کیے، خرم دستگیر

0 8

سینیٹ الیکشن،معلوم نہیں ن لیگ نے کتنے ٹکٹ کنفرم کیے، خرم دستگیر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خرم دستگیر نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ٹکٹ کنفرم کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ نون کو معلوم نہیں کس نے کس کو کتنا پیسہ دیا، ہمارا مقصد سینیٹ الیکشن میں صرف اپنے ووٹ پورے کرنا تھا۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہم سے بات کی اور ہم نے ٹکٹ کنفرم کیں، مجھے نہیں پتہ کہ کتنے لوگوں کو ٹکٹ کنفرم کیا گیا۔خرم دستگیر نے کہا آصف زرداری کی گیمز کا میں جواب نہیں دے سکتا،ہمیں صرف اتنا پتہ ہے کہ ن لیگ کے83 اراکان نے بغیر پیسہ لیے گیلانی صاحب کو ووٹ دیا اور ایم ایم اے کے14 ووٹ بھی ہمارے مشترکہ امیدوار کو پڑے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.