روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان کراچی ایکسپریس کو حادثہ، خاتون جاں بحق ، 40 افراد زخمی

1 266

روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان کراچی ایکسپریس کو حادثہ، خاتون جاں بحق ، 40 افراد زخمی

روہڑی (ویب ڈیسک)روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے۔کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں ٹرین کی 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس میں سے 4 کھائی میں جا گریں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ سکھر سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا ،عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین کے زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوئے، 30 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ، دیگر زخمیوں کو اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

You might also like
1 Comment
  1. […] ( ویب ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.