سبی میلہ 2022 کے شاندار انعقاد میں ضلعی انتظامیہ کی قابل ستائش کاوشیں
سبی میلہ مویشیاں واسپاں اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ آج اللہ پاک کے فضل و کرم سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اختتامی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی بطور مہمان خاص شرکت کریں گے جو کہ سبی میلے کی شان اور عظمت کو مزید چار چاند لگانے کے مترادف ہوگا کئی عرصے کے بعد اس مرتبہ انتہائی شاندار طریقے سے سبی میلے کو منعقد کیا گیا جس کی کامیابی میں کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز ، ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبیں عمرانی کی خصوصی کاوشیں شامل تھی ان کاوشوں کی بدولت اس مرتبہ میلے میں نئے آئٹمز جن میں ڈے فائر ورکس، لیزر لائٹ ، مشہور و معروف فنکاروں کی شرکت اور لاہور سے زاہد گروپ کے جمناسٹک کرنے والے فن کاروں کی دلچسپی کا مظاہرہ جنہوں نے نہ صرف اس میلے کی رونق میں اضافہ کیا بلکہ لوگوں کی بھی توجہ کے مرکز رہے اس مرتبہ خواتین و حضرات اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تمام رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد جو سبی سے واقعی میں محبت رکھتے ہیں ان کی رائے میں اس سال میلہ پہلے والوں سے بالکل منفرد اور بہت اچھا نظر آیا انہوں نے شاندار میلہ منعقد کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ہر سال اسی جوش و جذبہ سے سبی میلے کو منانے میں ضلعی انتظامیہ یقینا اپنا موثر کردار ادا کرے گی بنیادی طور پر سبی میلہ مالداروں اور زراعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے مالداروں کو تمام بنیادی اور ضروری سہولتیں محدود وسائل میں رہتے ہوئے دی گئی تھی اور محکمہ زراعت کے ماہرین نے زمین داروں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں سے روشناس کرانے کے لئے بھی بھرپور کردار ادا کیا تھا میلے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صاحب کو آنا تھا تیاری مکمل تھی لیکن آخر میں انھیں ایمرجنسی میں اسلام آباد جانے کی وجہ سے نہ آ سکے لیکن انہوں نے اپنی کابینہ کے سینئر وزیر برائے بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی اور دیگر وزراء جن میں وزیر آبپاشی محمد خان لہڑی پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملک نعیم بازئی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو وزیرتعلیم نصیب اللہ مری حکومت بلوچستان کے ترجمان فرح عظیم شاہ اپوزیشن لیڈر رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر ایڈوکیٹ تھے جنہوں نے بھرپور طریقے سے میلے میں شرکت کرکے وزیراعلی بلوچستان کی کمی کا احساس ہونے نہیں دیا سبی کو درپیش مسائل کے حوالے سے کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے سپاسنامہ پیش کیا اس میں تقریبا زیادہ تر مسائل کے حل کے لیے مہمان خاص سینئر وزیر برائے بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی نے ان کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی خصوصی کاوشوں سے میلے میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ سبی شہر کی بہترین سجاوٹ فلولر لائٹس کی تنصیب گرین بیلٹ کا قیام سبی کے داخلی و خارجی راستوں پر روایتی ماڈل بیل گاڑیوں کی تنصیب جرگہ ہال میں محفل موسیقی کا شاندار پروگرام اور دن میں مختلف پروگرامز صنعتی و زرعی نمائش میں نا صرف تمام محکموں کی جانب سے سٹالز بلکہ کھانے پینے کے لیے بھی مختلف سٹالز لگائے گئے تھے سرکس موت کا کنواں اور دیگر بہتر شو کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو خصوصی طور پر سندھ اور پنجاب سے مدعو کیا گیا تھا یہ تمام چیزیں ایسی تھی جس نے سبی میلہ ،2022 کو زبردست انداز میں کامیابی سے ہمکنار کیا امن و امان کو بحال کرنے میں بھی سبی ڈویژن بالاچ عزیز اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے سب سے زیادہ توجہ مرکوز کر رکھی تھی جس میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس میں پولیس لیویز ایف سی پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے اپنی ذمہ داریوں کا صحیح معنوں میں مظاہرہ کیا مالداروں اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے مابین مقابلے منعقد کئے گئے جس میں اول دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شیلڈ اور سوینئر پیش کئے گئے