الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کا نام ہے، زریاب خان
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحصیل مسلم باغ کے تحصیل صدر نیک محمد زریاب نے وطن نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کا نام ہے۔ دنیا جہاں میں کوئی بھی آفت آئی ہو الخدمت کے رضا کار وہی پہنچ جاتے ہیں۔اب حالیہ ترکی میں زلزلے سے جہاں پورا ترکی جام ہوا وہیں پاکستان سے الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی کھیپ وہاں پہنچا دی گئی۔ اس کے علاوہ ملک میں جہاں بھی کوئی مصیبت اور آفت آئی ہو تو الخدمت کی
ٹیمیں فوری مدد کو پہنچ جاتی ہیں۔کرونا سے لیکر زلزلے سیلاب تک ہر جگہ الخدمت ہی مصروف عمل نظر آئی۔ تحصیل مسلم باغ کے صدر زریاب خان نے مزید کہا کہ عنقریب مسلم باغ میں دکھی انسانیت کی خدمات جو دوام رکھنے کیلئے فریم ورک کو ترتیب دینگے انیوں نے مزید کہا کہ ہمارے رضا کار فوری طور پر تیار اور چوکس کھڑے رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پشتون ریجن کے نائب صدر حکیم جمال،نذیر احمد کاکاڑ، ضلعی صدر نعمت اللہ ربانی جنرل سیکرٹری حضرت اللہ ہمدرد، اور دیگر کابینہ فوری مستعدی کیساتھ مصروف عمل نظر آتی ہیں عوام کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد ہی عوامی سپورٹ اور خدمت کا بھرپور اظہار ہیں۔