ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ قوم و وطن دوست انسان تھے، بلوچستان کیلئے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، غلام نبی مری
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر غضنفر کھیتران) ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی پہلی برسی کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں تمام مکتبہ فکر اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری ، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی اور سعید کرد نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری نے خطاب کیا اور ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مزید غلام نبی مری نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ قوم و وطن دوست انسان تھے، بلوچستان کیلئے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی