بلوچستان سمیت ملک بھر میں واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ سے متجاوز ہوگئی

0 54

بلوچستان اور ملک بھر کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 6 مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 68 ہزار 871 تک پہنچ چکی ہے۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 جولائی تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 59 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ دہشتگردی کے پیش نظر حکومت پاکستان کا غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا فیصلہ لیا گیا۔ حکومت پاکستان نے 15 ستمبر 2023 کو غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ کیا جن میں بلوچستان کے مختلف علاقے شامل ہیں کچلاک پشین چمن کے لیے عبداللہ کوئٹہ مستونگ قلات خضدار حب نوشکی دالبندین چاغی اور تفتان شامل ہیں ان علاقوں سے بھی کافی تعداد میں افغان مہاجرین اپنے ملک روانہ ہو گئے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.