بلوچستان کے میڈیکل سٹاف کیلئے کورونا سے بچائو کا ضروری سامان بھجوا دیا، پاک فوج

0 176

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیکل سٹاف کیلئے کورونا کے حفاظتی لباس سمیت ضروری سامان بھجوا دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن سپاہی ہیں، وائرس سے حفاظت کے پیش نظر بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری سامان روانہ کر دیا گیا ہے جس کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے خصوصی ہدایت کی۔ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو صبر کا مظاہرہ اور ثابت قدم رہنا ہو گا، ترقی یافتہ ممالک کو بھی اس وبا سے نمٹنے میں مشکلات درپیش ہیں، حکومت پاکستان تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.