کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد اور ان کی گرفتار ی حکومتی غنڈہ گردی ہے،بلاول بھٹو

0 7

کوئٹہ (آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد اور ان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی لباس کے مطالبے پر ڈاکٹروں پر تشدد حکومتی غنڈہ گردی ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ ایک ایسے وقت میں جب ڈاکٹروں کی ضرورت اسپتالوں میں ہے تو انہیں جیل بجھوا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جائز مطالبات پر تشدد اور گرفتاریاں کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے بلاول نے کہا کہ ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جدوجہد کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے لیکن نئے پاکستان کی سرکار انہیں جیل بھجوا رہی ہے پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں پر تشدد اور گرفتاری سے ان کا مورال ڈان کرنے کی کوشش پی ٹی آئی حکومت کی بدترین نااہلی ہے، ڈاکٹر خود کو تنہا نہ سمجھیں، پیپلزپارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زبردست خدمات پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ کوئٹہ میں حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.