کورونا وائرس کی بروقت تشخیص کے لئے ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیاہے ، ڈاکٹر ظفرمرزا
اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بروقت تشخیص کے لئے ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیاہے آئندہ 20ہزار یومیہ کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ منگل کے روز ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی بروقت تشخیص کیلئے ملک میں ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کافیصلہ کیا ہے ۔ اس وقت روزانہ 6ہزار 584ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں 20ہزار یومیہ کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔