پی ٹی آئی سندھ کے اسپتالوں پر قبضہ کرنے کے لیے سازشیں کر رہی ہے، بلاول بھٹو

0 352

پی ٹی آئی سندھ کے اسپتالوں پر قبضہ کرنے کے لیے سازشیں کر رہی ہے، بلاول بھٹو

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت سندھ کے اسپتالوں پر قبضہ کرنے کے لیے سازشیں کر رہی ہے۔عالمی یومِ صحت پر بیان دیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی صحت پالیسی صحت سب کے لیے کے بجائے صحت برائے اشرافیہ ہے، عمران خان حکومت اپنی کرپشن پر مبنی پالیسیز کے ذریعے پاکستانیوں کی صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہے، صحت کی سہولیات پاکستان کے عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت کو اس حق کو محفوظ بنانے کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی 260 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے، جس کے نتیجے میں مریضوں کا ایک بڑا طبقہ ادویات کی مقدار کو کم کرنے یا علاج بند کرنے پر مجبور ہے، عمران خان کی کابینہ کے دو وزرا صحت کو کرپشن کے الزامات پر عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے، دونوں وزرا ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور امپورٹ کے اسکینڈلز میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے، لیکن اس کے باوجود ان وزرا کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.