فخر نے مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کیخلاف عمدہ بیٹنگ کی، وسیم اکرم

0 15

فخر نے مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کیخلاف عمدہ بیٹنگ کی، وسیم اکرم

کراچی (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ فخر زمان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی اور جنوبی افریقہ کی مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔وسیم اکرم نے کہا کہ

فخر زمان کے رن آئوٹ کے بارے میں بہت باتیں ہو رہی ہیں تاہم گریٹ جاوید میانداد نے اس رن آئوٹ پر بہت زبردست جواب دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاوید میانداد نے اپنے بیان میں کہا کہ بحیثیت بیٹسمین میری پہلی ذمہ داری ہے پہلے کریز پر پہنچوں بعد میں ادھر ادھر دیکھوں، جبکہ فخر زمان نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ میرے کرکٹ ایکسپرٹ

بھائیو میری ایک بات مان لو، یہ کیسی باتیں کرتے ہو کہ میں سچ بولوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ کا سچ نہیں چاہئے ہمیں حکمت عملی مائنڈ سیٹ اور پلاننگ چاہیے۔وسیم نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کی تیسری لہر میں اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں احتیاط کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.