کرکٹ کے بعد مہندر سنگھ دھونی اداکاری میں جوہر دکھائیں گے
کرکٹ کے بعد مہندر سنگھ دھونی اداکاری میں جوہر دکھائیں گے
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین آل رائونڈرز میں شمار ہونے والے 40 سالہ مہندر سنگھ (ایم ایس) دھونی کرکٹ کے بعد اب اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔تفصیلات کے مطابق مہندر سنگھ دھونی نے اگست 2020 میں
عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ایم ایس دھونی اب تک درجنوں اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دئیے ہیں اور وہ چند بڑے انٹرٹینمنٹ منصوبوں کا حصہ بھی رہے ہیں مگر اب جلد ہی وہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ایم ایس دھونی نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے جاسوس اینیمیٹڈ ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا، جس میں وہ خود بھی ایک جاسوس کے طور پر دکھائی دیں گے۔