پاکستان کے کسی ملک کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں ،آرمی چیف

0 5

پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا ہم امن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہے ، ہم امن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں ، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے

روس کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

۔دوران ملاقات دفاعی و سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے ،علاقائی سکیورٹی صورتحال بالخصوص افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔روسی وزیرخارجہ نے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں اور علاقائی امن واستحکام کے لئے کردار کو سراہا جس میں خاص طور پر افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششیں شامل ہیں ۔انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ پاک روس تعلقات مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں اور مختلف صورتوں میں ان تعلقات میں بہتری کا عمل جاری رہے گا

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.