بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکاہے ، میر ضیاءاللہ لانگو

0 158

 بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکاہے ، میر ضیاءاللہ لانگو

کوئٹہ (ویب ڈیسک )صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاہے کہ بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکاہے ،ہمسایہ ممالک کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگانے سے دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے ،امن وامان کی

صورتحال میں بہتری سے سرمایہ کاروں نے بلوچستان کا رخ کرلیاہے ،بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ ملکر بلوچستان کوترقی وخوشحالی پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاکہ بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے،

بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے بلوچستان کا رخ کرلیاآج صوبے میں امن وامان کی بہتری سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ملی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے کارروائیاں کررہی ہے انہوں نے اس عزم کااظہار کیاکہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ہمسایہ ممالک کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگانے سے دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے ہمسایہ ممالک سے دہشت گردی کے پیش نظر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھاپاک افغان وپاک ایران سرحد پر فینسنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کی بہتری کے باعث سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے صوبے میں سرمایہ کاری بڑھنے سے خوشحالی و ترقی آئے گی موجودہ حکومت وفاق کے ساتھ ملکر صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے گامزن ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.