پروجیکٹ کے تحت تربت شہر کی شاہراؤں کی تعمیر کے علاوہ دیگر منصوبے بھی شامل ہیں ،جام کمال

0 5

پروجیکٹ کے تحت تربت شہر کی شاہراؤں کی تعمیر کے علاوہ دیگر منصوبے بھی شامل ہیں ،جام کمال

تربت، (خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بدھ کے روز تربت پہنچے جہاں کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان غرشین اور دیگر اعلی حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعلی نے کمشنر آفس میں تربت سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز 2 کے حوالے

سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، صوبائی مشیر حاجی اکبر آسکانی، ایم این اے نوابزادہ عامر خان مگسی، رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید بلوچ، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی

و ترقیات سمیت صوبائی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ تربت سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ منصوبہ تقریباً 5 ارب 14کروڑ کی منظور شدہ تخمینے سے 2013 میں شروع کیا گیا تھا منصوبے کا فیز ون

جس پر تقریباً 2ارب 29کروڑ کی لاگت آئی ہے 2018میں مکمل کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں 2ارب 85 کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے جس پر کام کا آغاز 2019میں شروع کیا گیا تھا۔جسکی تکمیل 2023 میں متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت تربت شہر کی شاہراؤں کی تعمیر کے علاوہ دیگر منصوبے بھی شامل ہیں جس میں ٹیچنگ ہسپتال تربت کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش، متاثرہ دکانوں کی تعمیر، چوکوں اور چوراہوں پر مونومنٹ کی تنصیب کے علاوہ عوامی سہولیات کے دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تربت سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز 2 پر عملدرامد کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ مدت میں تمام شاہراہوں کی تعمیر کی تکمیل کے علاوہ بنیادی سہولیات کے کمپوننینٹ بھی شامل کئے جائیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.