ایران کیخلاف جنگی اختیارات میں کمی، ٹرمپ نے کانگریسی قرداد ویٹو کر دی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنے جنگی اختیارات کم کرنے کی کانگریس کی قرارداد ویٹو کر دی۔انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی قرارداد باعث توہین اور قانون و حقائق کے منافی ہے۔قرارداد کی حمایت کرنے پر امریکی صدر نے اپنی ہی جماعت کے ارکان پر شدید تنقید کی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قرارداد میں امریکا کے دفاع سے متعلق مجھے حاصل آئینی اختیارات کی غلط تشریح کی گئی۔