بھارتی فوج نے کورونا کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا رکھا ہے، مشعال ملک

0 187

اسلام آ باد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نیکورونا کی آڑمیں کشمیریوں کی نسل کشی کامنصوبہ بنارکھاہے، کشمیریوں کے گھر بم نصب کر کے اڑائے جارہے ہیں، یہ ظلم و ستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سیپلوامہ میں 3سے زائد کشمیری زخمی ہو ئے، بھارتی فوج نیکورونا کی آڑمیں کشمیریوں کی نسل کشی کامنصوبہ بنارکھاہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، بھارتی فوج کیافسران کشمیریوں پر کارپٹ بمباری جیسے بیانات دے رہے ہیں، یہ بیانات بھارتی منصوبہ واضح کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے گھر بم نصب کر کے اڑا رہی ہے، بھارتی فوج کا ظلم و ستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.