سفرا سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر (ن) لیگ کی تنقید باعث حیرانی ہے، وزیر اطلاعات
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ سفرا کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں بلخصوص مزدوروں کی تکالیف کو دور کرنے سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر مسلم لیگ (ن) کی تنقید پر حیرت ہوئی ہے
، پہلی مرتبہ ایک وزیر اعظم اشرافیہ کے مقابلے میں مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ ہی ہمارا منشور ہے،واقعات کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کو بیان دینا پڑا، ایک سفارتخانے کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں،(ن)لیگ بتائے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق اور انتخابی اصلاحات کے خلاف ہیں تو بتائیں کہ آخر آپ کی سیاست کیا ہے؟،کراچی کے حلقہ این اے 249میں دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے ،کابینہ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دے دی ہے
جس کے تحت میڈیا مالکان متازع جگہوں پر رپورٹنگ پر جانے والے صحافیوں کو حفاظتی سامان فراہم کریں گے۔جمعہ کو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک وزیر اعظم اشرافیہ کے مقابلے میں مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ ہی ہمارا منشور ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا خیال ہے کہ وزیر اعظم کو مزدوروں کی بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے عالمی سطح پر سبکی ہوئی ہے۔فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ واقعات کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کو بیان دینا پڑا، ایک سفارتخانے کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی خاتون کے دوران ملازمت متعدد مرتبہ ریپ کیا گیا