عوام حکمرانوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں، مولانا عبد الرحمن رفیق

0 211

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنیئر نائب امیروصوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا مفتی غلام نبی محمدی مولانا محمد اشرف جان مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا سید سعداللہ آغا حاجی صالح محمد مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مولانا مفتی رحمت اللہ نے کہا ہے ماہ مقدس کے دوران شہر کے اکثرعلاقوں گیس پریشرکی کمی کے باعث سحر وافطار کی تیاریوں میں شدید دشواری ہے،گیس حکام کوئٹہ والوں کو صرف جرمانہ اور ان کے میٹرز ماہوار بنیادوں پر تبدیل کرنا اپنا فریضہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے ماہ مقدس میں شہریوں کی زندگی پریشانی اور مصائب میں گزری اب عوام رمضان کے آخری حصے میں دعاؤں کی بجائے بدعائیں دینے لگے ہیں ،گھریلو نظام اور امور خانہ داری متاثر ہے خدا را پریشان حال عوام پر آزمائش نہ کریں ،سریاب میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اتنا زیادہ ہے کہ گھروں کا کوئی کام سر انجام نہیں دیا جاسکتا حالات سے تنگ لوگ رمضان المبارک میں احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا پوری سردی اور گرمی عوام کا چیخنے اور چلانے میں گزرجاتی ہیں مگر حکومت اور گیس حکام ٹس سے مس نہیں ہوتے انہوں نے کہا ستم ظریفی دیکھئے کہ گرمی کے موسم میں کوئٹہ وگردنواح میں گیس پریشر کی کمی سے عوام الناس پریشان ہوچکے ہیں، عوام حکمرانوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں ایک طرف لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کی پریشانی سے لوگوں کی زندگیوں میں دم نہ رہی باقی کسر حکومت کی غفلت پوری کررہی ہےجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس پریشر کی کمی کو فوری طور پر ختم کرکے عوام کو سکھ کا سانس لینے دیں دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایگل سکواڈ کی جانب سے عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے یہ پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی کے حوالے سے اچھی خبر نہیں ہے عوام پر ڈنڈے کی بجائے تلقین پیار ومحبت سے حکومت کی جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.