نامعلوم افراد نے نواز شریف کے نام پر گاڑیاں رجسٹر کرالیں

1 233

نامعلوم افراد نے نواز شریف کے نام پر گاڑیاں رجسٹر کرالیں

لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹر کرا لیں۔اس حوالے سے نواز شریف لندن آفس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی آف لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔نواز شریف آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کام کا مقصد جرائم کر کے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہو سکتا ہے۔نواز شریف لندن آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔

پاکستان کے معروف اداکارہ انتقال کر گئے

خرم بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے نام رجسٹر گاڑیاں دہشت گردی اور دھوکا دہی میں استعمال ہو سکتی ہیں، گاڑیوں کی تفصیل متعلقہ محکمے ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ کو بھیجیں۔خرم بٹ کے مطابق مارچ میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے آگاہ کردیا تھا، اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر ہوئی، ان کے نام تیسری گاڑی کا ٹریفک جرمانے کے وقت پتہ چلا۔خرم بٹ کا کہنا ہے کہ دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز اس فراڈ میں ملوث ہو سکتے ہیں۔اس حوالے سے لندن پولیس کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن آفس کی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق شکایت پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

صحت سہولت کارڈز پر بڑے آپریشنز روک دیے گئے

You might also like
1 Comment
  1. […] نامعلوم افراد نے نواز شریف کے نام پر گاڑیاں رجسٹر کرالی… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.