بھارت کا پاکستان پر حملہ اور عبرتناک شکست

0 36

اگر ہم بات کریں بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کی تو پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بزدل دشمن کی جانب سے پاکستان میں احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا، مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، کوٹلی میں مسجد عباس کو بشانہ بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کے مطابق بھارتی حملوں میں ایک معصوم بچی سمیت 8 پاکستانی شہید جبکہ 35 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فضائیہ کے جہاز ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت نے رات کی تاریکی میں اپنی فضائی حدود سے بزدلانہ حملہ کیا ہے جو انتہائی شرم ناک ہے اس کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان اس کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر دے گا۔ کہا تھا نہ کہ شروع وہ کریں گے اور پھر اس جنگ کو آگے کہاں تک لے کر جانا ہے، یہ ہمارا فیصلہ ہو گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے واضح کیا ہے کہ اس شرم ناک اشتعال انگیزی پر بھارت کو جواب دیے بغیر ایسے نہیں چھوڑا جا سکتا، اس سے پہلے اگر پاک بھارت کشیدگی کا جائزہ لیں تو بھارت نے پہلگام کا فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان کو ملوث کرنے کی ناپاک کوشش کی، جس میں اسے بری طرح ناکامی ہوئی۔ دنیا بھارت کی چالبازی سے اچھی طرح واقف ہے۔ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ عالمی سطح پر اس کی انکوائری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ یاد رہے، اس سے پہلے بھی بھارت پلوامہ اور بالا کوٹ جیسے ڈرامے کر چکا ہے۔ بھارت ہمیشہ پاکستان کو بدنام کرنے کی طرح طرح کی سازشیں کرتا رہتا ہے اور یہاں تک کہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور بھارتی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ کلبھوشن یادیو اس کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی، سانحہ جعفر ایکسپریس اس کی واضح مثالیں ہیں۔ اگر ہم سوشل میڈیا پر نظر دوڑائیں تو بھارت کی پاکستان پر حملے کی بزدلانہ کاروائی اور عبرت ناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاک بھارت کشیدگی اور جنگی صورتحال کی وجہ سے دونوں اطراف کی عوام کا ردعمل مختلف ہے شدت پسند ہندو بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست پر شدید غصے میں پاکستان سے نفرت اور انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں جبکہ پاکستانی عوام اپنے جذبہ حب الوطنی کا خوب اظہار کر رہی ہے اور اب مزید جنگ کی صورت میں فرنٹ لائن پر جا کے لڑنے کے عزم کا اظہار بھی کر رہی ہے۔ ہمیں یہ یاد رکھنا ہو گا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے روایتی حریف ہیں اور جدید ترین مزائل اور ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ملک ہیں اور مزید جنگ کی صورت میں حالات کنٹرول سے باہر بھی ہو سکتے ہیں جس کا غالب امکان موجود ہے اور پاکستان یا بھارت کسی بھی طرف سے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال ہو سکتا ہے جو پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہونے کے ناطے جنگ نہیں چاہتا لیکن بدقسمتی سے دوسری طرف ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت جو ہر صورت اسلام دشمنی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر خطے کو جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے بابری مسجد کی شہادت گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام، مقبوضہ جموں کشمیر میں بدترین ظلم و ستم یہ سب آر ایس ایس کے بنیادی ایجنڈے کا حصہ ہیں جبکہ دنیا نے اور بطور خاص اسلامی ممالک نے کبھی ان بھارت کے انسانیت سوز اقدامات پر اپنا موثر کردار ادا ہی نہیں کیا جو بھارتی جارحانہ رویہ کی بڑی وجہ بنا۔ موجودہ خود ساختہ دہشت گردی کے پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جو پاکستان مخالف اقدامات اٹھائے، خیر الزام تراشی تو بھارت کا وطیرہ ہے ہی لیکن عجلت میں سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے اپنی اندر کی اصل غلاظت کو باہر لے آیا بین الاقوامی معاہدوں کا دفاع بین الاقوامی ذمہ داری بھی ہوتی ہے لیکن اس پر بھی دنیا کا ردعمل مایوس کن ہے۔ جنگ کی تباہ کاریوں کی بات کریں تو جب دو ایٹمی ملک آپس میں جنگ لڑیں گے تو اس کے نقصانات و اثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت یاد رکھے کہ شاہین، غوری، ابدالی، فتح سمیت کئی دوسرے پاکستانی مزائل ان کے لئے پھول نہیں برسائیں گے۔ یہ حقیقت ہے کہ اگر اب پھر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان اسے نشان عبرت اور داستان ماضی بنا دے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی غلط فہمی بہت اچھے طریقے سے دور کی جائے گی یہ تو ابھی دفاع کیا گیا ہے۔ پاکستان کی سیاسی قیادت اور عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ قومی سلامی کمیٹی کے اجلاس میں بڑا فیصلہ، بھارت کو دھول چٹانے کے لیے عقاب کی نگاہ، چیتے کی لپک جھپک رکھنے والی، جرآت و بہادری کا نشاں پاکستان کی عزت و وقار کی علامت مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ اللّه کریم ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اسے ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔ آمین

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.