پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا،جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت انسانی اقدار کے منافی ہے،مودی جنگی جنون میں اپنے ہوش کھو بیٹھا ہے،مودی کا پاگل پن پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتا ہے، پاکستان نے بھارت کو سفارتی، سیاسی اور اخلاقی جنگ میں ہرا دیا اب جو جنگ ہندوستان نے شروع کی ہے اس کا خاتمہ پاکستان کریگا کیونکہ ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی ہم بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے ہندوستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی ہم بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسی اشتعال انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ہر قسم کی دشمنی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔بھارت کا رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، بھارت کا اقدام انسانی اقدار کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے دشمنی کی نئی مثال قائم کی ،عام شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا اقدام انسانی اقدار کے منافی ہے،مودی جنگی جنون میں اپنے ہوش کھو بیٹھا ہے،مودی کا پاگل پن پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔ بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی مساجد پر حملے کئے جو ایک بزدلانہ کارروائی ہے پاکستان نے پہلگام حملے کے بعد تحقیقات کیلئے خود کو پیش کیا بلکہ بھارت کے مذموم مقاصد بھی دنیا کے سامنے لائے بھارت کو پاکستان نے سفارتی و اخلاقی جنگ میں شکست دیدی اب جنگی جنون میں بھارت نے جس جنگ کا آغاز کیا ہے اس کا خاتمہ پاکستان کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کے دفاع کے لئے تیار ہے، پاکستانی فوج اور قوم ایک پیج پر ہے ۔انہوں نے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک رویے کا فوری نوٹس لے