سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ، قرنطینہ میں چلے گئے

0 195

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
کورونا وائرس نے سپریم کورٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان بینچ نمبر ٹو کا حصہ تھے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے ملازم ظفر اقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ بھی قرنطینہ ہوگئے جب کہ سپریم کورٹ ڈسپنسری کے ڈاکٹر یاسر خان بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.