انڈین حکومتی ترجمان کی گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ، حافظ محمد صدیق مدنی

1 273

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع چمن کے رہنماء اور شمشاد ویلفئیر فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر حافظ محمد صدیق مدنی، مولوی فضل الباری، حافظ محمد ادریس فاروقی، مولوی شمس اللہ ھنر، مولوی حافظ عبدالولی ، ملا عین الحق آخند، مطیع اللہ ، مولوی عبدالوارث، مولانا مظہری، مفتی محمد صادق، حافظ سیف الرحمٰن صدیق اور دیگر رہنماؤں نے نبی کریم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت کے ترجمان کی جانب سے توہین پیغمبرناقابل برداشت عمل ہے تمام اسلامی ممالک کو ایک نظریہ پر متفق ہونا ہو گا تبھی مسلمانوں کو دنیا میں اپنا مقام حاصل ہو گا، اسلام ایک امن پسند مذہب ہے، دنیا کا امن اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہی قائم رہ سکتا ہے، دنیا کو اسلاموفوبیا سے نکلنا ہو گا، امت مسلمہ گستاخانہ خاکوں اور توہین اسلام کے معاملے پر ایکجااور معافی مانگنے تک بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جبکہ شرپسند عناصر ملک کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں۔ پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے ہم اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومتی جماعت کے ترجمان کی نبی کریم کی شان میں گستاخی امت مسلمہ کیلئے ناقابل برداشت ہے اس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔مسلمان کسی بھی صورت توہین رسالت برداشت نہیں کر سکتے۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے عوام الناس سے اپیل کی کہ بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ توہین رسالت عالم اسلام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کرکے امت مسلمہ کے جذبات شدید ترین مجروح کئے گئے ہیں اور فساد فی الارض کا ارتکاب کیا ہے۔ گستاخانہ خاکے بنانے اور شائع کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ توہین آمیز واقعات کو روکنے کیلئے عالم اسلام کے حکمران اپنا کردار ادا کریں اور عالمی سطح پر قانون سازی سمیت تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔ نیز عالمی عدالت سمیت تمام آپشنر استعمال کئے جائیں۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے مزید کہا کہ عاشقان رسول اپنے آقاکریمﷺ کی شان میں گستاخی قطعا برداشت نہیں کرسکتے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خاکے بنانیوالے اور توہین مذہب کرنے والے خاک میں مل جائینگے لیکن رحم للعالمین ﷺ کا ذکر خیر ہمیشہ بلند سے بلند تر ہوتا رہے گا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] اساتذہ کرام کی دیرینہ مطالبہ اپگریڈیشن کی منظوری خوش آئند اقدام ہے، حافظ محمد صدیق مدنی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.