کمانڈر قطر امیری ا یئرفورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

0 411

کمانڈر قطر امیری ا یئرفورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)کمانڈر قطر امیر ی ایئرفورس میجر جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المنائی نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمدامجد خان نیازی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر نیول چیف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ

 

خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے پا کستان اور قطری امیری آرمڈ فورسز کے مابین مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ معزز مہمان نے خطے کے مشترکہ بحری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے تعاون، کوششوں اور عزم کی تعریف کی۔ دونوں سربراہان نے مختلف دفاعی شعبوں میں پہلے سے موجود دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ کمانڈر قطر امیر ی ایئرفورس کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت ملے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.