ایف سی حکام کا کیڈٹ کالج کوہلو کے کیڈٹس کے اعزازمیں عشائیے کااہتمام

0 348

فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) کی صوبے میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے کاوشیں

ایف سی حکام کا کیڈٹ کالج کوہلو کے کیڈٹس کے اعزازمیں عشائیے کااہتمام

فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) میوند رائفلز کے حکام نے کیڈٹ کالج کوہلو کے کیڈٹس اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ کوہلو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کیڈٹ کالج کوہلو کے مختلف مثبت پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کیڈٹس نے کالج کے نظم و ضبط اور معیار زندگی کو سراہتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے پیش کی گئی سہولیات کا شکریہ ادا کیا اور پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو نے کیڈٹس کو فراہم کیے گئے مختلف کیرئیر کونسلنگ اقدامات پر روشنی ڈالی۔ معلوماتی دورے کے دوران مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو نے کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرح کے انٹرایکٹو ایونٹ کا اہتمام کرنے پر فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی کاوشوں کو سراہا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.