سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی

0 634

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج دوسرے روز سینکڑوں روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔

اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں

دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی کے بعد 1961 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔

پاکستان میں سالانہ کتنے ارب روپے کا ٹیکس چوری ہوتا ہے؟

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.