گورنر بلوچستان نے گوادر کے عوام کو خوشخبری دیدی

1 152

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے اہم ساحلی شہر گوادر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل اور گوادر کی مقامی آبادی کے دیرینہ مسائل کا پائیدار حل اور انھیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر عمل درآمد خوش آئند ہے. انہوں نے کہا کہ گوادر کو سینٹرل ایشیا کا دروازہ بھی کہتے ہیں اور اس اہم جغرافیائی اہمیت کا حامل علاقہ ترقی کے زبردست مواقع اور روشن امکانات بھی رکھتا ہے. توقع ہے کہ گوادر ایک جدید شہر ہوگا اور پوری دنیا میں اہم تجارتی مرکز کی شکل اختیار کر لے گا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ گوادر کے ساحل پر

daily sahafat quetta 8 6 2023

پہلا حق مقامی آبادی کا ہے لہذا ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچایا جانا ضروری ہے. بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن پر روزل آول سے ہماری خصوصی توجہ ہے. ہم نے گوادر کے طالب علموں کیلئے اعلی تعلیم کے حصول کی غرض سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے دو سو اسکالرشپ مختص کی ہیں جس کے نئی نسل کی تعلیم اور ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے گوادر میں اعلی تعلیم کی سہولت کی فراہمی کیلئے

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی

وہاں گوادر یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا ہے جس کے علاقے میں تعلیمی ترقی پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے. علاوہ ازیں دوست ملک کے تعاون سے سی پیک کے تحت بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کی تعمیر کے علاوہ دنیا بھر سے گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع مستحکم کیے جا رہے ہیں اور توقع ہے کہ گوادر کی ترقی نہ صرف پاکستان اور بلوچستان بلکہ خطے میں اقتصادی، اور سماجی ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگی۔

 

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی

You might also like
1 Comment
  1. […] گورنر بلوچستان نے گوادر کے عوام کو خوشخبری دیدی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.