چوہدری سالک حسین پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں،صفدر خان باغی
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے رواں سال پاکستانی حجاج کے حوالے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستانی عازمین حج کے لیے رواں سال حج کے لئے وفاقی حکومت وزارت حج کے انتظامات قابل ستائش اور پاکستانی حجاج کرام کے لئیے حج کے دوران سعودی عرب میں بہترین انتظامات کا اھتمام کرنے پر وفاقی وزیر اورسیز پاکستانی و ومذہبی امور جناب چوہدری سالک حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے سابق وزیر اعظم و مرکزی صدر جناب چوہدری شجاعت کے دونوں صاحبزادے صوبائی وزیر تجارت پنجاب جناب چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر مزہبی امور جناب چوہدری سالک حسین نے ثابت کر دکھایا کہ وہ اپنے والد جناب چوہدری شجاعت حسین کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کر رھے ہیں۔انہوں نے کہا وفاقی وزیر مزہبی امور چوہدری سالک حسین نے دن رات سچی لگن و انتھک محنت سے رواں سال کہ حج کے بہترین انتظامات کیلئے خادم الحرمین سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے کہا وفاقی وزیر برائے اورسیز پاکستانی و وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزارت حج کی جانب سے فراہم کردہ غیر معمولی اور مثالی نوعیت کی بہترین سہولیات و خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے اس امر کا اظہار کرتے ہوئے کہا وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بہت ہی قلیل وقت میں حج آپریشن کے دوران تقریبا ایک لاکھ پچاس ہزار سرکاری و نیم سرکاری کوٹہ کے زریعے پاکستانی عازمین حجاج کرام حج کے مناسک ادا کرنے کے لئیے شرکت کر رھے۔ جن کی نگرانی بذات خود وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا وفاقی وزیر مزہبی امور و وزرات حج کی خصوصی ہدایات پر رواں سال پاکستانی حجاج پہلے سے بھی زیادہ فراہم کردہ سعودی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے ان شاء اللہ رحمن ۔پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے کہا رواں سال سعودی عرب کی وزارت حج نے دیگر محکمہ جات کیساتھ مل کر اس سال 1445ھ کے حج سیزن کے لیے اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 10 لاکھ عازمین حج کی آمد کے لیے تمام حفاظتی، سروسز، حجاج کے گروپوں کو کنٹرول کرنے اور ان کی نقل و حمل کے منصوبے اور حجاج کرام کی مہمان نوازی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مزہبی امور چوہدری سالک حسین نے اس بار سعودی حکومت کے تعاون سے پاکستانی حجاج کرام کے لئیے بہترین اقدامات اٹھاتے ہوئے منی، مزدلفہ اور عرفات کے و دیگر مناسک حج کی ادائیگی میں بہت آسانیاں اور سہولتیں فراھم کی جائینگی۔ وفاقی وزارت حج اور بالخصوص وفاقی وزیر مزہبی امور چوہدری سالک حسین کی جانب ان شاء اللّٰہ اس بار بہترین اقدامات کی وجہ سے پاکستانی حجاج کرام کو سکون کے ساتھ ساتھ حج ادا کرنے کا موقع ملے گا ان شاء اللّٰہ۔