بحر اسود میں روسی کشتی ڈوب گئی 2افراد ہلاک

0 192

ماسکو بحر اسود میں روسی کشتی ڈوبنے کے باعث 2افراد ہلاک ہو گئے ۔ کشتی میں 43 افراد سوار تھے کہ یہ جنوبی روسی علاقے کرسنوڈار کے سمندر میں الٹ گئی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور 41افراد کو بچا لیا گیا۔زندہ بچ جانے والے افراد مکمل طور پر محفوظ رہے انہیں کسی بھی قسم کے علاج کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی روس کی خبر رساں ایجنسی تاس نے بتایا ہے کہ کشتی زیادہ وزن کے باعث الٹ گئی تھی ۔کشتی کے مالک کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.