سجل علی اور ماورا حسین کو فلم ’باجی‘ کی آفر ٹھکرانے پر پچھتاوا

0 310

لاہورفلم باجی کی کامیابی کے بعد سجل علی اور ماورا حسین پچھتانے لگیں، اداکارہ آمنہ الیاس نے نیہا کے کردار میں شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔بتایا گیا ہے کہ ہدایتکار ثاقب ملک نے اس کردار کیلئے سب سے پہلے سجل علی کو کاسٹ کرنا چاہا تاہم انہوں نے انکار کر دیا اور اس کے بعد ماورا حسین نے بھی معذرت کرلی۔ مطابق سجل علی اور ماورا حسین کو اس بات کا پچھتاوا ہے کہ انہوں نے یہ کردار ادا نہ کر کے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی کی جبکہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ قدرت کے فیصلوں کے سامنے ہر انسان بے بس ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی فلم باجی نے 3 کروڑ سے زائد کمالیے۔اداکارہ میرا، عثمان خالد بٹ اورماڈل آمنہ الیاس کی فلم باجی نے 33 ملین تقریبا ساڑھے تین کروڑ سے زائد کمالیے۔اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر فلم کا بزنس شیئر کراتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔28 جون کو ریلیز ہونے والی فلم باجی شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ اس فلم کو اداکارہ میرا کی فلموں میں واپسی قراردیاجارہاتھا۔ فلم میں میرا بہترین پرفارمنس دینے کے ساتھ بہت خوبصورت بھی نظر آئی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.