دلیپ کمار کی وفات فلمی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، فواد چوہدری

0 155

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا نامور اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر کہا ہے کہ دلیپ کمار کی وفات فلمی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔فواد چوہدری نے اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کی وفات فلمی دنیا کے ایک سنہری عہد کا تمام ہونا ہے، بھارتی فلم نگری میں یوسف خان بن کر جانے والے کو

دلیپ کمار کی غیر معمولی شہرت نے بام عروج پر پہنچا دیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ وہ ایسی شاندار صلاحیتوں کے حامل فنکار تھے جن سے اداکار سیکھتے تھے، دلیپ کمار نے اپنی فنکارانہ قابلیت سے عوام سے بے پناہ محبت اور داد وصول کی۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے دلیپ کمارکا نام دلوں کی دھڑکن ہے۔فواد چوہدری کا لیجنڈری اداکار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دلیپ کمار اپنے فن کی صورت اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.