قومی ٹیم کی نمائندگی کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے،شاہد آفریدی کی کڑی تنقید

1 131

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پالیسی سے نالاں سابق آل رانڈر شاہد آفریدی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی نمائندگی کا تمام تر عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے ۔کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کے دوران 44 سالہ سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں آنے سے قبل ہر کھلاڑی کو کم از کم 2 سے 3 سال تک ڈومیسٹک

کرکٹ کھیلنے کا موقع دیا جائے کیونکہ کسی بھی سطح کی کرکٹ میں ایک یا دو مرتبہ کارکردگی کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے قابل غور سمجھ لیا جاتا ہے جو انتہائی غلط ہے کیونکہ کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے دی جائے تاکہ وہ خود کو مستحکم کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کو کم از کم دو سے تین جب کہ فاسٹ بائولرز کو ایک سے دو سال کی ڈومیسٹک کرکٹ کے بعد مواقع دیئے جائیں اور ملک کیلئے کھیلنا اتنا آسان نہ بنایا جائے کہ کوئی بھی اس اعزاز کا مالک بن جائے ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کا خود پر بھروسہ اہمیت کا حامل ہے جب کہ اسے علم ہونا چاہئے کہ وہ کس نمبر پر زیادہ بہتر انداز سے بیٹنگ کر سکتا ہے ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کشمیر پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی ٹرافی جیتنے کے بعد گھر پہنچ گئے۔انہوں نے ٹوئٹر پر ایک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.