صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی: بشریٰ رند

0 149

صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوںکی معیاری تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی: بشریٰ رند

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوںکی معیاری تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی صوبائی حکومت تعلیم ،صحت آبنوشی اور زریع آمدورفت میں بہتر ی لانے کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزرفتار ی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں انفرادی منصوبوں کی بجائے احتجاجی منصو بے شروع کئے گئے ہیں

جن کی بروقت اور معیاری تکمیل سے زیادہ سے زیادہ لوگ ان منصوبوں سے مستفید ہونگے موجودہ صوبائی بجٹ یہاں کے پسما ند ہ اضلاع کیلئے ترقی کی نوید ثابت ہوگا اورتمام ترقیاتی منصوبوں کی سو فیصد تکمیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے صوبے کی یکساں تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میںمتعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی بروقت اور معیارکے مطابق تکمیل سے دیر پا ترقی اور خوشحالی کا راہ ہموار ہوگا ۔اور عوام کے مسائل کے حل میںمدد ملے گی

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا اصل مقصد عوام کی بہتر انداز میںخدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہوسکے جس کیلئے صوبائی حکومت تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر علاقے کے عوام کو ان کی تو قعات اور ضروریات کے مطابق سہو لیات کی فراہمی ممکن بنائیں تاکہ ایسے ترقیاتی منصوبے عوام کو سہو لیات کی فراہمی کے سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوسکے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.