میونسپل کیمٹی ہرنائی کے چیف آفیسر کی عدم تعیناتی کی وجہ سے علاقہ مکنیوں کو مشلات کا سامنا:ضلعی امیر مولانا عبدالخالق مری

0 230

میونسپل کیمٹی ہرنائی کے چیف آفیسر کی عدم تعیناتی کی وجہ سے علاقہ مکنیوں کو مشلات کا سامنا:ضلعی امیر مولانا عبدالخالق مری

(ہرنائی نامہ نگار)

ہرنائی : جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وضلعی امیرمولاناعبدالخالق صدیقی نائب امیرمولوی عبدالغنی جنرل سیکرٹری مفتی مطیع الرسول، ضلعی ترجمان مفتی عبدالصمدساعد، مولاناعبدالستار ،مولوی روح اللہ مظہری، فنانس سیکرٹری حافظ شمس الدین ، مولوی عزیزاللہ ، عنایت اللہ کمانڈو ، نصیب اللہ حنفی ،مولوی محمدقاسم، نذیرترین، قاسم ایڈووکیٹ ودیگرنے ، کہاکہ میونسپل کیمٹی کے چیف آفیسر کو جلد تعینات کیا جائے چیف آفیسر کی عدم تعیناتی کی وجہ سے سارے کام ادھورے پڑے ہوئے ہے۔ بازار میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر پڑھے ہیں

ہمارے علاقے کی بدقسمتی کے ایک ایماندار آفیسر کو صرف سیاسی انتقام ،بغض، اورذاتیات کی بنیادپر منصب سے ہٹایاگیاجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی کومنصب سے بیدخل ہونے کو مہینے سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔ لیکن ابھی تک نئے چیف آفیسر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے میونسپل ایرئے اور سرکاری کام ادھورے رہ گئے ہیں۔ چیف آفیسر نہ ہونے کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کے کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں،

ہرنائی شہرکو اندھیرے میں دھکیل دیاگیا بے ، یاد رہےکہ مہینہ قبل ایک نڈر، عوامی خدمتگار، امانت ودیانت کا پیکرسیاست سے کنارہ کش صوم وصلوة کا پابند، ہمہ وقٹ ڈیوٹی پرحاضر میونسپل چیف حاجی محمدسلیم اللہ کواس کے منصب سے ہٹادیاگیاتھا،جس کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوگیا تھا۔ لیکن ابھی ایک مہینہ گزرنے کے باوجود اس کی جگہ پر نئے چیف آفیسر کو تعینات نہیں کیا گیا ہے،جمعیت علماء اسلام وزیراعلٰی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ، کمیشنر سبی ڈویژن، ڈپٹی کمیشنر ہرنائی سے فوری طور پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی تعینات کرنے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ سرکاری کاموں کو آگے لے جایا جاسکے۔ اور میونسپل کے کام منظم طریقے سے حل ہوجائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.