دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی

0 160

دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی

 

لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے کراچی سے پنجاب جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے شوہر ظہیرکی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست ضمانت پر پرفیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو دعا زہرا کے شوہرظہیر کو 14 جولائی تک گرفتارکرنے سے روک دیا۔

 

 

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ایف آئی آر کب کی درج ہے جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ایف آئی آر 16 اپریل کو درج ہوئی۔
عدالت نے کہا ابھی تک آپ کیا کررہے ہیں۔ آپ کو کیسے پتا چلا کہ پولیس انہیں گرفتارکرنا چاہتی ہے۔

 

وکیل نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملے کو ری انویسٹی گیٹ کررہے ہیں۔خدشہ ہے پولیس گرفتارکرلے گی۔ عدالت حفاظتی ضمانت منظورکرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جاسکے۔

عدالت نے 14 جولائی تک ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.