طوفانی بارشیں، متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خیمے اور ضروری اشیاءفراہم کرینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ /ژوب (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل کاوزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے رابطہ ر ژوب میں حالیہ بارشوں سے قمر الدین کاریز میں تباہی کی صورتحال سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کردی، تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے قمر دین کاریز میں شدید بارشوں کے باعث ڈیم کے ٹوٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا جس پر مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماءسابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل
نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ژوب کے علاقے قمر الدین کاریز میں بارشوں سے ڈیم ٹوٹا گیا ہے پانی آبادی میں داخل ہوچکا ہے جس سے بڑ ے پیمانے پر تباہی ،جانی و مالی نقصانات کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ قمر الدین کاریز کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دیکر ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے اور متاثرہ آباد ی کوامدادی سامان کی جلد ترسیل یقینی بنائی جائے جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ژوب کے سرحدی
علاقے قمر دین کاریز میں بارش اور سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات کا نوٹس لیا، وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقے میں فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کے آغا ز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے متاثرین کے لئے ہنگامی بنیادوں پر خیمے اور ضروری اشیاءفراہم کرے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنائے دریں اثناءشیخ جعفر مندوخیل نے بی آر ایس پی حکام سے رابطہ کر کے ضلع ژوب ، قمردین ،کاکڑخراسان میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بعد متاثریں کی فوری امداد کی درخواست کی جس پر بی آر ایس پی حکام کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی