نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام ای۔کچہری کا انعقاد

0 296

اسلام آباد (بیورو چیف) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر پلاننگ عاصم امین کی طرف سے ادارہ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کا عزم،ای۔کچہری میں ملک کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی تجاویز کا خیر مقدم۔تعمیری معاملات سے متعلق عوام کے مسائل کو جلد حل کرنے کیلئے این ایچ اے کے متعلقہ ممبرز کو تجاویز کنندگان سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت۔شکایات کنندگان کی جائز شکایات کے ازالہ کیلئے این ایچ اے سے جڑے دیگر اداروں سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر پلاننگ عاصم امین نے

 

ای۔کچہری کا انعقاد کیا اور ملک کے مختلف علاقوں سے رابطہ کرنے والے لوگوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تعمیری عمل میں بہتر تجاویز دینے والے حضرات سے این ایچ اے کے متعلقہ ممبرز خود رابطہ کرکے ا±ن سے رہنمائی حاصل کریں گے۔عاصم امین نے بعض سڑکوں کے حوالہ سے بتایا کہ مذکورہ شاہراہیں صوبائی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں ہیں،اس لئے ان سڑکو ں کے حوالہ سے صوبائی حکومتوں کے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے۔تاہم جن شاہراہوں،پلوں،فلائی اوورز اور انڈر پاسز وغیر ہ کا تعلق این ایچ اے سے ہے،اس حوالہ سے عوامی مشکلات کو دور کرنا ہمارا فرض ہے۔ممبر پلاننگ این ایچ اے عاصم امین نے کہا کہ شاہراہیں ہمارا قومی اثاثہ ہیں،جن کی حفاظت او ر تزئین و آرائش ہماری اولین ذمہ داری ہے،اس لئے اوورلوڈنگ سے اجتناب کیاجائے۔این ایچ اے شاہراہوں پر سفر آسان،سہل اور محفوظ بنانے کی حتی المقدور کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے ملک بھر سے لوگوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چترال۔شندور منصوبے کے تمام پیکجز پر کام جاری ہے، جبکہ جام شورو۔لاڑکانہ شاہراہ کو دوہرا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک انڈس ہائی وے کو دووہرا کرنے کا کام جاری ہے،جوکہ آئندہ 2 سے 3 سال میں مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکھر۔حیدر آباد موٹروے پر تعمیر ی کام جلد شروع کرنے کیلئے اقدامات زیر عمل ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کھاریاں۔راولپنڈی موٹروے کی تعمیر کیلئے ٹیکنیکل بڈز (Bids) وصول ہوگئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ڈیرہ غازی اور ڈیرہ اسماعیل خان سڑک کی مینٹی نینس کام ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ خضدار۔کچلاک شاہراہ کے 2 پیکجز پر کنٹریکٹرز موبلائز ہوچکاہے۔انہو ں نے کہا کہ گھوٹکی۔حیدر آباد قومی شاہراہ پر جو بھی غیر قانونی یو ٹرن پایا گیا،اس کو بند کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلکسر۔میانوالی سڑک پر کام جاری ہے،جوکہ اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمور۔شکار پور روڈ کو دوہرا کرنے کا کام ایوارڈ ہوگیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.