شہبازشریف بارشوں سے تباہی کی خود نگرانی کررہے ہیں،جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں سے ژوب، قلعہ سیف اللہ ،پشین ،قلعہ عبداللہ ،چمن ،کوئٹہ ،بولان اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئی ہیں ،این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ فوری طورپر متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں ، وزیراعظم شہبازشریف بھی بارشوں سے تباہی کی خود نگرانی کررہے ہیں اور انہوں نے متعلقہ اداروں کو کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین، ہرنائی، خوشنوب، قمرالدین اور مسلم باغ سمیت تمام متاثرہ علاقوں
میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئی ہیں ،ژوب کے قمر الدین کاریز، کاکڑ خراساں،قلعہ سیف اللہ کے خسنوب ،پشین کے ملکیار اور گردونواح میں بارشوں سے ہونے والی جانی ومالی نقصان قابل افسوس ہے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں مکانات گرنے سے متاثرہ عوام کو فی الفور ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں، متاثرہ عوام کی محفوظ علاقوں میں منتقلی اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے، متاثرہ علاقوں کا سروے کرانے کا بھی
اہتمام کیاجائے تاکہ عوام کے نقصانات کے ازالے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات میں معاونت کرنے کی بھی ہدایت کی۔حالیہ بارشوں سے ژوب، قلعہ سیف اللہ ،پشین ،قلعہ عبداللہ ،چمن ،کوئٹہ ،بولان اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئی ہیں ،این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ فوری طورپر متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں ، وزیراعظم شہبازشریف بھی بارشوں سے تباہی کی خود نگرانی کررہے ہیں اور انہوں نے متعلقہ اداروں کو کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین، ہرنائی، خوشنوب، قمرالدین اور مسلم باغ سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی،بلوچستان میں مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے ابتک 49 افراد جاںبحق جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ 48زخمی اور 353گھروں کونقصان پہنچا ہے۔کوئٹہ میں 09 افراد جاںبحق ہوئے ہیں۔ شدید بارشوں سے سب سے زیادہ کوئٹہ، لسبیلہ، سبی،ہرنائی،دکی،کوہلو،بارکھان،ژوب اور ڈیرہ بگٹی متاثرہ ہوئے ہیں۔
[…] ہم جلد نئے جوش اور جذبے کے ساتھ میدان میں اترینگے،جمال شاہ کاکڑ […]
[…] پاکستان کا مستقبل انسانی وسائل کی ترقی سے منسلک ہے‘ تعلیم، صحت اور انصاف پر توجہ مرکوزہونی چاہیے۔شہبازشریف […]
[…] مواصلات اور رابطہ سڑکوں کی بحالی اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم شہبازشریف […]