زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک
زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک
شیخوپورہ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان شیخوپورہ پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد کی حالت خراب ہوئی جو زندہ نہ بچ سکے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ثناور، شہزاد،گورال اورگلفام شامل ہیں، زہریلی شراب فروخت کرنے والے ملزم مراتب مسیح کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے واقعے پر ایس ایچ او تھانہ بھکھی اور محررکو معطل کردیا گیا ہے۔
اسرائیل سے 20 لاکھ روپے بھیجنے والے پاکستانی قانون کے شکنجے میں کیسے آئے؟
[…] زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک […]