پی ٹی آئی بلوچستان کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی جلانے کے خلاف اور قرآن پاک کی تقدس کے حوالے سے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا محمد آصف ترین
کوئٹہ : چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح پاکستان تحریک انصاف بلو چستان ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی جلانے کے خلاف اور قرآن پاک کی تقدس کے حوالے سے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں جمعت علماء اسلام پاکستان شیرانی گروپ نے بھی شرکت کی ۔مظاہر ے سے صوبائی جنرل سیکر ٹری سالار کاکڑ، ڈسٹر کٹ کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ، نوابزاہ شریف جو گیزئی، سر دار روح اللہ خلجی، محمدآصف ترین، جمعت علماء اسلام کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے ممبر صادق نورزئی ،عمران ٹائگر کے نذر زدران، عزیز کاکڑ، آئی ایل ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری شمس رند، عبد الحنان بازئی، سید میر علی آغا، ملک فیصل دھوار، آئی ایس ایف کے نیا ز ملا خیل، بلا ل اچکزئی، برات خان خلجی، جمعہ خان خلجی، زبیر کاکڑ، ایم این اے منورہ منیر بلوچ، کلثوم پانزئی، صفیہ کاکڑ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہماری زند گی ماں باپ، خاندان سب حرمت قرآن پر قربان ہیں بطور مسلمان ہم جان تو دے سکتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب جو حضرت محمد مصطفی ؐ پر نازل ہو ئی ہے اسکی بے حرمتی بر ادشت نہیں کر سکتے ہیں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آج کے احتجاج مظاہرے میں تمام مکاتب فکر اور طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب سویڈن میں قرآن پاک کے بے حرمتی کی گئی نام نہاد امپورٹڈ حکومت، نام نہاد پی ڈی ایم، نا م نہام قوم اور مذہب پرستوں نے چپ رہنے کا روزہ رکھا ہوا تھا حکومتی، سیا سی، مذہبی، قبائلی کسی بھی فورم پر قرآن پاک کی بے حمتی کے خلاف مذمت تک نہیں کی گئی لیکن ایک مر تبہ پھر سے نا صرف پاکستان بلکہ امت المسلمہ کے لیڈر عمران خان نے جس جرت مندانہ انداز میں نا صرف قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی بلکہ پورے پاکستان کو یک آواز کر کے انکے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تب عمران خان کی بغض میں امپور ٹڈ حکومت اور نام نہاد امپورٹڈ سیا ستدانوں نے بھی خانہ پوری کر تے ہوئے مذمت کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اب اس بات سے وقف ہو چکی ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور پی ڈی ایم کے مفادپرستہ اشراک کو نا مذہب، نا ملک، نا قوم اور نا ضمیر اور سر زمین کی فکر ہے انکو تو ڈالر دے دو تو یہ کسی بھی چیز کا سودا کر نے میں دیر نہیں کر تے لیکن بطور مسلمان ہم نے قرآن پاک کے بے حرمتی کر نے والوں کے خلاف کسی بھی طرح کی قر بانی اور احتجاج سے دریغ نہیں کریں اور تب تک جدو جہد کر تے رہیں گے کہ جب تک ملعون جس نے قرآن پاک جلایا اسکو قرار واقعی سزار نہیں دی جا تی۔