ن لیگ کے ورکرز کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے،جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیںگے ،تمام تر تنظیمیں تحلیل کردی گئی ہے اور نئی تنظیم سازی کیلئے مشاورت جاری ہے ،کارکنوں کی محنت سے آج پاکستان مسلم لیگ(ن) بڑی سیاسی پارلیمانی جماعت بن کرسامنے آئی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملنے والے پارٹی ارکان ،عہدیداران اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئی ہے اور نئی قیادت کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام نظریاتی ساتھیوں کو موقع دیاجائے بلکہ مسلم لیگ(ن) کے محنتی ورکرز کو تنہا نہیں چھوڑیںگے ہرموقع پر ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیںگے ،جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے تمام ذمہ داران تنظیمی حوالے سے رابطے تیز کریں ،پارٹی قیادت کے مکمل مشاورت سے تنظیم کو فعال ومنظم بنایاجائے گا ،انہوں نے کہاکہ جس طرح مسلم لیگیوں نے پارٹی کاساتھ دیا آج ہماری پارٹی پارلیمان کی بڑی سیاسی جماعت بن کرابھری ہے اور وفاق وصوبے میں حکومت ہے ،جس طرح پہلے عوامی خدمت کا موقع ضائع نہیں کیا اب بھی یہ سلسلہ جاری رکھیںگے ،انہوں نے کہاکہ کارکنوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کیاجائے گا بلکہ پارٹی پارلیمانی قیادت عوامی مسائل کے حل کیلئے آگے آئےگی۔ملاقات میںصوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے بلوچستان بھر میں دوبارہ تنظیمی ڈھانچے کے متعلق مشاورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنانے کے حوالے سے سینئررہنماﺅں نے تجاویز اور سفارشات پیش کی ملاقات میں پارٹی رہنماوں کے تجاویز اور خدمات کو بھی سراہا گیا