محکمہ لائیواسٹاک کچھی بھر میں کانگو وائرس کے اسپرے بھی کئیے جا رہے ہیں ، ڈاکٹر محمد موسی کھوسہ

0 161

ڈھاڈر (نامہ نگار)مون سون بارشوں سے ہونے والے کچھی مالداروں کے نقصان کا سروے جاری ہے اور متاثرین کے جانوروں میں پائی جانے والی معتدد بیماریوں کے لیئے فری وٹرنری میڈئکل کیمپس لگائے جارہے ہیں جانوروں میں زیادہ تر لپسی سکین مکھوڑ بیگ واٹر و دیگر متعدد امراض پھیل رہے ہیں جن کے خلاف حفاظتی جات ٹیکے لگائے جا رہے ہیں مالدار اس مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنے جانوورں کو حفاظتی ٹیکے جات ضرور لگاوئیں ڈاکٹر محمد موسی کھوسہ
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک کچھی کے ڈاکٹر محمد موسی کھوسہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکڑیری لائیواسٹاک میر ارشد بگٹی اور ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کٹھن جلال خان قاضی محمد میں فری وٹرنری میڈئکل کیمپس لگائے گئے ہیں جن میں سینکڑوں جانوروں میں متعدد بیماریوں کے حفاظتی ٹیکے جات لگائے اور ادوایات دی گئی انہوں نے کہا 11 اگست تک مزید متاثرہ علاقوں شوران کلی ستاکزئی مچھ کولپور بازدان میں فری میڈئکل کیمپس لگائے جا رہے ہیں تا کہ مون سون کی بارشوں سے مالدار متاثرین کے جانوروں میں پائی جانے والی معتدد بیماریوں کے خلاف محکمہ لائیواسٹاک کا عملہ حفاظتی ٹیکے جات لگا رہے ہیں اور علاج معالجہ بھی فری میں جاری ہے انہوں نے کہا مالداروں کو چاہیئے کہ وہ اپنے جانوروں کو ویکسینشن ضرور کروائیں تا کہ یہ بیماریاں دیگر جانوروں میں پھیلانے سے روکا جا سکے انہوں نے کہا محکمہ لائیواسٹاک کچھی بھر میں کانگو وائرس کے اسپرے بھی کئیے جا رہے ہیں کسی بھی علاقے میں کانگو وائرس کا اسپرے رہا جائے تو مالدار فوری طور پر محکمے کے ہسپتالوں کے عملے کو اطلاع دیں تاکہ اسپرے سے رہا جانے والے علاقوں میں فوری اسپرے کیا جائے انہوں نے کہا جن مالداروں کا مون سون بارشوں سے نقصان ہوا ہے اس حوالے سے سروے بھی جاری ہے محکمہ کا عملہ پورے ضلعے میں سروے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا ہے کوئی بھی علاقہ سروے سے رہا جاتا ہے تو مالداروں کو چاہئے کہ وہ محکمہ لائیواسٹاک کے ہسپتالوں ڈسپنری موبائل کیمپس موبائل ٹیموں سے رابط کرکے اپنے نقصانات کا اندراج کروائیں انہوں نے کہا سول وٹرنری ہسپتال بھاگ چھالگری مٹھڑی ڈھاڈر اور مچھ میں عملہ مالداروں کے جانوروں کے علاج ومعالجہ کے لیئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے انہوں نے کہا حفاظتی ٹیکے جات کی مہم میں محکمہ کا کوئی بھی فرد اپنے فرائض منصبی میں غفلت میں پایا گیا اسکے خلاف محکمانہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.