انتخابات کب ہونگے؟پرویز خٹک میدان میں آگئے

0 192

انتخابات کب ہونگے؟پرویز خٹک میدان میں آگئے

نوشہرہ ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کارکنوں کو انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کئی بحرانوں سے دوچار ہے اور شہباز شریف کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، بہت جلد عام انتخابات کا اعلان ہوگا۔پپرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز

 

شریف کی حکومت بہت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی، کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )میں شامل جماعتوں کا خیال ہے کہ وہ عمران خان کو نااہل قرار دلوا دیں گی اور تحریک انصاف پر پابندی لگوا دیں گی تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکمران قبل از وقت انتخابات سے کیوں بھاگ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف زرداری پہلے بھی خالی ہاتھ لوٹے تھے اب بھی خالی ہاتھ لوٹیں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.