ملک کوموجودہ حالات سے نکالنے کیلئے سب کو مل کرکردارادا کرنا ہوگا ،جمال شاہ کاکڑ

0 38

پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان کوموجودہ حالات سے نکالنے کیلئے سب کو مل کرکردارادا کرنے کی ضرورت ہے ،14اگست 1947 کوپاکستان کی آزادی کیلئے بلارنگ ،نسل وقومیت جدوجہد کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ہمیں آج آزاد وطن ملاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو وطن عزیز کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،شاعری میں وطن پرستی کے جذبات کا اظہار بڑے مختلف دھنگ سے ہوا ہے ۔ ہم اپنی عام زندگی میں وطن اور اس کی محبت کے حوالے سے جو جذبات رکھتے ہیں وہ بھی اور کچھ ایسے گوشے بھی جن پر ہماری نظر نہیں ٹھہرتی نہ صرف ادب کاشعبہ بلکہ مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو وطن کیلئے آگے آنے کی ضرورت ہے 14اگست 1947 کوپاکستان کی آزادی کیلئے بلارنگ ،نسل وقومیت جدوجہد کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ہمیں آج آزاد وطن ملاہے۔ پاکستان کی آزادی دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ہے۔ آزادی کا جشن ضرور منانا چاہیے۔ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و خروش سے مناتی ہیں اور اس بات کا عزم کرتی ہیں کہ ہم نے اپنے ملک کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔ اپنے ملک کو نقصان سے بچانا ہے۔ اپنے ملک کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا ہے۔ ہم نے ایسا کام کرنا ہے جس سے ملک کی بے توقیری نہ ہو۔ آزادی کا دن قوموں کی زندگی میں بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.