جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس ، جوڈیشل مجسٹریٹ کا کیس سننے سے انکار

0 128

اسلام آباد جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت کرنے والی جوڈیشل مجسٹریٹ کا کیس سننے سے انکار کر دیا، جج شائستہ کنڈی کے مطابق ذاتی وجوہات کی وجہ سے اس کیس سے الگ ہونا چاہتی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد کی عدالت میں جج ویڈیو اسکینڈل کے ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان ناصر جنجوعہ ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو پیش کیا گیا۔ سماعت کا آغاز ہوا تو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس سننے سے انکار کر دیا اور عدالت میں وکلاء سے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر یہ کیس نہیں سن سکتیں اس پر وکیل نے استدعا کی کہ آپ کو کیس سننا چاہیے، اس پر جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ کہہ دیا نہیں سن رہی آ پ مجھے جانتے ہیں۔(اح+م ا)

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.