اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاون کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد
کوئٹہ (ویب ڈیسک) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاون کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد ہزارہ ٹاون کے مرکزی دفتر میں کیا گیا۔ جسمیں ہزارہ ٹاون کابینہ کے اراکین کربلائی قاسم، حاجی نادر رضائی، محمدی علی، محمد حسین، کاشف حیدری، سید عالمی، علی ساحل، محمد ضیاء صالحی، حاجی رحیمی اور ممبران کے علاوہ مرکزی صدر طاہر نظری، جنرل سیکرٹری حسن آغا، اور اصغر علی گلزاری نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی جس کے بعد جنرل سیکرٹری خان محمد نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کی اس تقریب کا انعقاد شہدائے یوم دفاع کو خراج تحسین پیش کرنے کئے ساتھ ساتھ یہ عہد کرتے ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت اور بقاء اور ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد تاجران ہزارہ ٹاون کے صدر علی داد محمدی نے کہا کہ جن مقاصد کے تحت پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔ ان مقاصد کی تکمیل کیلئے آج بھی ہمیں بے پناہ قربانی دینی ہونگی۔ موجودہ حالات میں مملکت کی بقاء اور سالمیت اور ترقی روکنے کیلئے دشمن سازشوں میں مصروف ہیں۔ لہذا ہمیں نہایت ہی جانفشانی اور دیدہ دلیری سے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر طاہر نظری نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں ان شہداء کے قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنکی قربانیوں کی بدولت مملکت خداداد پاکستان آج ایک ناقابل شکست اور ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہیں۔ عالمی سازشی قوتیں مملکت کو عدم استحکام کا شکار کرکے ہمیں ایک ناکام ریاست بنانے پر تلے ہوئے ہیں لہذا ان حالات میں ہمیں یکجہتی اور تدبر سے کام لے کر ملکت کی بقاء استحکام اور ترقی کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ مرکزی صدر طاہر نظری نے اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاون کے تمام اراکین کو یوم دفاع کے حوالے سے پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ تقریب کے آخر میں سیکرٹری جنرل خان محمد نے مرکزی و ہزارہ ٹاون کے اراکین کو تقریب میں شرکت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔
[…] ( ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع، […]